ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل ہر صورت یقینی بنائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ تعمیراتی محکموں کے سربراہان ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکیں-افسران باقاعدگی کے ساتھ سکیموں کا وزٹ کریں اور میٹریل کا معیار چیک کریں ناقص میٹریل استعمال کرنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے ٹھییکدار کو بلیک لسٹ کیا جائے- انہوں نے کہ بات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد سمیت بلڈنگز،روڈز،پبلک ہیلتھ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت،سکولز،کالجز،روڈز ،سپورٹس، لوکل گورنمنٹ،پبلک بلڈنگز،واٹر سپلائی اری گیشن کی 102 ترقیاتی سکیموں،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی 151,ایس جی ڈیز پروگرام(سیپ)فیز ٹو کی 110,اور دیہات تک رسائی کے پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں اور فنڈز کے اجراء بارے آگاہ کیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاری ہونے والے فنڈز کو ہر صورت رواں ماہ اختتام تک استعمال میں لایا جائے تاکہ حکومت پنجاب سے مزید فنڈز کی ڈیمانڈ کی جاسکے-

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button