ٹوبہ :ضلعی انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف پھر کریک ڈائون

ٹوبہ ٹیک سنگھ : (محمد آصف حسین رانا)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف پھر کریک ڈائون کی تیاریاں شروع کردی گئیں
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں افسران کو ٹاسکس دے دیئے-اجلاس میں اے ڈی سی سی آر مدثر بخاری،اسسٹنٹ کمشنرز،سول ڈیفینس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر زمینوں کی پرائس اسسمنٹ کے متعدد کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفینس و انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو فیلڈ وزٹس بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دوران چیکنگ غیر منظور شدہ پٹرول پمپس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے
پٹرول پمپس پر پیمانوں کی جانچ پڑتال بھی کی جائے انہوں نے کہا کہ افسران زمینوں کی پرائس اسسمنٹ کے لئے خود موقع جات وزٹ کریں-

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button