ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اپنے دفتر میں ریونیو معاملات سے متعلق شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (محمد آصف حسین رانا)
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمات اقدام کے تحت ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ہر ماہ کی یکم تاریخ کو عوام کی شکایات اور مسائل کا ایک ہی جگہ پر ازالہ جاری ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اپنے دفتر میں ریونیو معاملات سے متعلق شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے- اے ڈی سی آر مدثر احمد بخاری،اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے-کمالیہ،گوجرہ،پیر محل میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے مسائل سنے- اس موقع پر سائلین کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فردات،انتقالات،
ڈومیسائل،انکم سرٹیفکیٹس بارے درخواستیں دی گئیں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر درخواستوں پر عملدرآمد کرادیا- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات اور مسائل کا موقع پر ازالہ کیا جارہا ہے درخواستوں پر عملدرآمد بارے خود بھی فیڈ بیک لیتا ہوں-

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button