ٹوبہ ٹیک سنگھ : پولیس ملازمان اور بیوگان میں جہیز فنڈ اور ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی ایک ماہ کی تنخواہ کے چیک تقسیم کئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی پی او ٹو بہ کی جانب سے ریٹا ئرڈ و حاضر سروس پولیس ملازمان اور بیوگان میں جہیز فنڈ اور ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی ایک ماہ کی تنخواہ کے چیک تقسیم کیے

رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے محکمہ پولیس سے ریٹا ئر ہیڈ کانسٹیبل محمد مسعود، ڈرائیور کانسٹیبل محمد اسلام،بیوہ مرحوم کانسٹیبل غلام حسین،بیوہ مرحوم کانسٹیبل شہزاد احمد، بیوہ مرحوم اے ایس آئی محمد اقبال،حاضر سروس کانسٹیبل امجد علی، اوردوران سروس فوت ہو جانے والے اے ایس آئی محمد ایوب کی بیوہ میں بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈکی مد میں 3لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد اشرف کو ریٹائر منٹ کے بعد ملنے والی ایک ماہ کی تنخواہ کا چیک بھی دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کے ویژن کے مطابق ریٹائر و حاضر سروس پولیس ملازمان اور دوران سروس فوت ہو جانے والے افسران و ملازمان کے بیوی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے ضلع پولیس آپ کی ہر طرح سے مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ کے لئے کھلے ہیں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button