ضلعی سطح پر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پرگرام کے مقابلے گرلز کالج میں منعقد ہوئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ( محمد آصف حسین رانا سے )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی سطح پر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پرگرام کے مقابلے گرلز کالج میں منعقد ہوئے،مقابلوں میں تین گیٹگریزموسیقی،مصوری،افسانہ نویسی،شاعری میںپندرہ سے 35سال تک کی عمر کے نوجوانوں نے حصہ لیا،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن زاہد اقبال سمیت سرکاری افسران سکولوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل کے ہمراہ تینوں کیٹگریز میں پہلی دوسری تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے،کامیاب ہونے والے امیدوار 9مارچ کو ڈویژنل مقابلوں میں حصہ لینگے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام حکومت پنجاب کا بڑا اقدام ہے اس سے نوجوانوں میں چھپا ہوا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button