ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ملازمین میں خوشی کی لہر

*ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین ) سروس سٹرکچر منظور ہونے پر ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ملازمین میں خوشی کی لہر*

*ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کے لیے فزیکل ٹیسٹ لیا گیا*

*اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر نے وا لے ریسکیو اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم*

تفصیلات کے مطابق (محمد آصف حسین رانا سے) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر تمام ریسکیورزکا فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جائے گاتاکہ ریسکیورز کی پرفارمنس کو بہتر بنایا جا سکے۔اسی سلسلہ میں ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر کی زیرنگرانی تمام ریسکیو سٹاف کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔فٹنس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ،پش اپ،سٹ اپ اور BMIشامل ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرنے کہا کہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصدریسکیواہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارناہے۔فزیکل فٹنس ٹیسٹ سے ریسکیورز کو جسمانی طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اس لیے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کریں اورحسب روایت ریسکیو1122 ہر قسم کے حادثات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے بعد ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں سروس سٹرکچر اورپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کو خود مختار ادارہ بننے پرایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیر نے کی اورڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ریسکیورز کو سروس سٹرکچر منطور ہونے پر مبارکباد دی۔تقریب میں ایمرجنسی آفیسر بشارت حمید،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمحمد مُرسلین،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی، اسٹیشن کوارڈینیٹررمضان قادری، اسٹیشن کوارڈینیٹریاسر منیر، اسٹیشن کوارڈینیٹرشبیربدر،ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج وحید انور،اکاونٹ آفیسرمحمد فرحان،شفٹ انچارجز،لیڈ فائر ریسکیورز،فی میل سٹاف،کنٹرول روم سٹاف، میڈیا کوارڈینیٹر ملک ابراراور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیرنے کہا کہ ہم اسپیکراور معزز ارکان پنجاب اسمبلی کا ایمرجنسی سروسزترمیمی بل کو اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں،حکومت کے اس تاریخی اقدام نے ریسکیو رز کے مستقبل کو محفوظ بنا دیا۔ سروس سٹرکچر سے ریسکیورز کو پروموشن چینل اور کنٹریکٹ ملازمین مستفید ہوں گے۔ریسکیو اہلکاروں نے سروس سٹرکچر کی محرومی کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریسکیورز پوری لگن اور محنت سے خدمت انسانیت کا سفر جاری رکھیں گے اورڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسزریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمت اور ریلیف کے سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیرنے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس تاریخی قدم سے ریسکیو رز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریسکیو 1122کی کامیابی اس کے جذبہ خدمت سے سر شار کارکنوں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے اور ریسکیو 1122ہردم تیار اور جوش و ولولہ سے بھرپور ادارہ ہے۔ہر قسم کے ہنگامی حالات میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے نوجوان ہمارا قیمتی اثا ثہ ہے اورپنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122اب تک لاکھوں افراد کو ایمرجنسی سروس فراہم کر چکی ہے اور اپنے آغاز سے لے کر ابتک معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ریسکیو 1122کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ریسکیو 1122خالصتاََ عوام کی خدمت کا ادارہ ہے عوام اس ادارہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کی خدمت کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔تقریب کے اختتام پرسروس سٹرکچرمنظور ہونے کی خوشی میں ریسکیو اہلکاروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر نے وا لے ریسکیو اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button