ٹوبہ : خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ( محمد آصف حسین رانا ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز کالج میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کو ان کا حقیقی مقام دلانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے انکی تعلیم و تر بیت اور تر قی کو او لین تر جیح دے رہی ہے، لہذا خواتین کو چا ہیے کہ ملک اور ضلع کی تر قی و خوشحالی اور فلاحی کاموں کے لیے آ گے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں- اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ غفور، ڈپٹی ڈایکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور مارتھ، ڈپٹی ڈایکٹر کالجز حق نواز،مسز سہیل غنی،مسز عامرحنیف،منیجر صنعت زار عائشہ جمیل،سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب،کرافٹ ڈائزنر صدیق جندران،رابعہ کاظم ،اساتزہ وطلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی -مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزید کہا کہ اسلام نے عورت کو جو عزت و مقام دیا ہے وہ کسی دوسرے مزہب نے نہیں دیا- انہوں نے خواتین کے حقوق اور ان کی بحالی کے لئے جدوجہد کرنے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی طرح ہم اپنے معاشرے میں عورتوں کو حصول تعلیم کے بغیر کوئی قوم بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی ،عصر حاضر میں علم کے ساتھ ساتھ شاندار تربیت کے زیور سے بھی خوب آراستہ ہونا نہایت ضروری ہے ،اس موقع پر نمایاں کاکردگی پر خواتین اور طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں-

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button