ٹوبہ : پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ : (محمد آصف حسین رانا)حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پولیو فری ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عزم کیساتھ پانچ روزہ مہم کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا-مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 87 ہزار بچوں کو ویکسئین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی-جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر لائینز ڈیپارٹمنس کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے دوران 100 فیصد ہدف کا حصول یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران غفلت برداشت نہیں کی جائیگی-اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم بارے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے بھی اجلاس کی صدارت کی اور بدلتے موسم میں سرویلینس کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کو فنگشنل رکھا جائے اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی-

  • مکمل پڑھیں

    جواب دیں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Back to top button