ٹوبہ : کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر کو صاف ستھرا بھرا بنائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ :09 مارچ2021(محمد آصف حسین رانا)اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر کو صاف ستھرا بھرا بنا ئیں گے پنجاب حکومت کے ویژن کو بھر پور تکمیل دی جائے گی ، انہوں نے یہ بات انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتما م سپورٹس سٹیڈیم میںموسم بہار شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم کو فعال بنانے کے لئے تمام ادارے سایہ دار اور پھولدار پودئے لگا رہے ہیں تاکہ شجرکاری کا کلچر پروان چڑھ سکے، اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل ،مریم قربان ، حافظ محمد شاہد اور ملک محمود ناصرنے بھی اپنے ہاتھوں سے پودئے لگائے اور گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمرجاوید کی خصوصی ہدایت پر گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر کو مثالی طورپر صاف ستھرا اور آلودگی پاک بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا ئی جائیگی بلکہ اس ضمن میں ہر شہری شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے فرائض سرانجام د ے تاکہ عوام الناس کو صاف ستھرا الودگی سے پاک ماحول مل سکے، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتما م سپورٹس سٹیڈیم میںموسم بہار شجرکاری کے حوالہ سے پودے لگانے کے بعد ملکی خوشحالی و سلامتی کیلئے دعا مانگی گئی ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button