عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے،وعدے نبھائیں گے،منزل کی طرف گامز ن ہیں،پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے:عثمان بزدار

عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے،وعدے نبھائیں گے،منزل کی طرف گامز ن ہیں،پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے:عثمان بزدار
یکسا ں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کو ڈویلپمنٹ پیکیج دے رہے ہیں،ترقی ہر پسماندہ شہر، قصبے اور گاؤں کاحق ہے
پاکستان تحریک انصاف محروم عوام کے حقوق کی حقیقی عالمبردارہے،ترقی کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے
ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے تعلیم تک رسائی کا مشن پورا ہوگا،جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے
لاہور4 اپریل:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے،وعدے نبھائیں گے-منزل کی طرف گامز ن ہیں،پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے -ترقی اب عام آدمی کے گلی محلے میں نظر آئے گی-پی ٹی آئی کو عوام نے محرومیوں کے ازالے کے لئے مینڈیٹ سے نوازا-یکسا ں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کو ڈویلپمنٹ پیکیج دے رہے ہیں -ترقی ہر پسماندہ شہر، قصبے اور گاؤں کاحق ہے-70سالہ محرومیوں کاازالہ کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں -پنجاب میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے متعدد پراجیکٹ لائے جارہے ہیں -پاکستان تحریک انصاف محروم عوام کے حقوق کی حقیقی عالمبردار ہے -ترقی کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے-انہوں نے کہا کہ انتظامی امور میں شفافیت اور بہتری لارہے ہیں -ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے تعلیم تک رسائی کا مشن پورا ہوگا-جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے -ترقی کے سفر میں پورے پنجاب کو ساتھ لیکر چلیں گے-
٭٭٭٭

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button