ٹوبہ : ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے گزشتہ روز رول ہیلتھ سنٹر رجانہ کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ زوہا شاکر کے ہمراہ رول ہیلتھ سنٹر رجانہ کا دورہ کیا۔انہوں نے میڈیسن کا سٹاک چیک کیا اور طبی مشینری کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مراکز صحت پر تمام ضروریات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،صحت کی بہترین سہولیات کی عام آدمی تک رسائی کے لئے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ہیلتھ سٹاف ہر مریض کو ضرور ریلیف دے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اس موقع آر ایچ سی کے سٹاف نے انہیں میڈیسن اور طبی مشینری بارے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button