توبہ ٹیک سنگھ ؛ ضلع بھر میں 72چرچ ہائے پر 385 افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ضلع بھر میں 72چرچ ہائے پر 385 افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعما ل کیا گیا۔عبا دت گا ہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی۔ چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب فاصلے پر انتظام کیا گیا۔ ڈی پی او ٹوبہ کی ھدائیت پر ایس ایچ اوز اور سرکل افسران نے لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کیا اور ملازمین کو بریف کیا اسکے علاوہ چرچز و عبادت گاہوں کے قریبی علاقوں گلیوں بازاروں میں ڈالفن اسکواڈ اور ایلیٹ کمانڈوز نے گشت جاری رکھا اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ھر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button