ٹوبہ: ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے سبزی وفروٹ کا دورہ کیا،سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصٖف حسین رانا )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے سبزی وفروٹ کا دورہ کیا،سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہہ عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، ہماری تمام تر توجہ صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی پر مرکوز ہے،انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے سے قیمتیں کنٹرول میں ہیں،اعلیٰ اور معیاری اشیاءکی ارزاں نرخوں پر دستیابی ہماری ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا اورمعاملات بہتر کرنیکی بھی ہدایت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button