افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا، اسلامی نام عماد رکھا

جنوبی افریقا : جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا۔ بیجورن فورچوئین کا قبول اسلام کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔ بیجورن فورچوئین نے بھی گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 26 سالہ اسپنر بیجورن نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے کسی نے اسلام قبول کرنے کے لیے ان پر دباؤ نہیں ڈالااور نہ ہی کسی کے زیراثر آکر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

بیجورن فورچوئین دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے اس سے قبل جنوبی افریقی کرکٹر وائن پارنیل نے بھی 2011 میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا نیا نام ولید ہے لیکن انہیں اب بھی وائن پارنیل کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button