پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 200 شہری گرفتار

پشاور : ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کر کے 200 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر 16 اور صدر میں 12 دکانیں سیل کر دیں۔

پولیس نے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے شہریوں سے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے مگر شہری مسلسل ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ شہر کو بند کرنے کی طرف نا جایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 200 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button