ٹوبہ کورونا وائرس کی حالیہ شدید لہر کی وجہ سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا وقت کا تقاضا ہے.ڈپٹی کمشنر عمر جاوید

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی حالیہ شدید لہر کی وجہ سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا وقت کا تقاضا ہے،ہماری چھوٹی سی غفلت ہمیں بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے،ضروری ہے کہ ہم حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں،ہمارے سکیورٹی ادارے بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور میدان میں آگئے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب حکومت کے کورونا ایس او پیز بارے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں پاک آرمی کے افسران سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری،ڈی ایس پی بہار حسین بھٹی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کی حالیہ خطر ناک لہر کی وجہ سے تمام محکموں کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ جوائنٹس آبزرویشن گروپس ، کنٹرول روم اور انفارمیشن شیئرنگ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو ترجیح دیں، انہوں نے کہا کہ ضلع میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل ہیں،کورونا کے زائد مریضوں کی صورت میں بھی ہم انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ ہم آکسیجن کی سپلائی کیلئے بھی صوبائی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ ٹیمیں رمضان بازاروں ، کفالت سنٹرز، پبلک مقامات،مساجد اور بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی، ضلع میں کورونا کی شدت قدرے کم ہے،مگر اس کے باوجود ہم محتاط ہیں،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے سکیورٹی نفری میں اضافہ کیا جا رہا ہے، مساجد اور بازاروں میں کورونا حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچا کیلئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا جب کہ کورونا سے بچا کیلئے آگاہی مہم بھی وقت کی ضرورت ہے، اسی میں ہمارااور ہماری نسل کی بقا ہے،بعد ازاں کورونا سے بچائو اور ایس او پیز بارے عملدرآمد کے حوالے سے ڈ پٹی کمشنرعمر جاوید ،ڈی پی او عمر فاروق ،پاکستان آرمی کے افسران سمیت محکمہ پولیس کے جوان بھی شہر کے مختلف شاہرائوں پر فلیگ مارچ کریں گئے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button