ملتان کیلئے 34 ارب روپے کا خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج،

ملتان کیلئے 34 ارب روپے کا خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 3 ارب 54 کروڑ روپے مختص
وزیر اعلی عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے کے لئے قانون سازی کا اعلان
سیکرٹریٹ کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی،بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی،بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا
پیکیج کے تحت 100 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے، لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 78 کروڑ 72 لاکھ کے منصوبے مکمل ہوں گے
3 ارب 31 کرڑ روپے کے 4 منصوبوں ای خدمت مرکز، شیلٹر ہوم،میاواکی اربن فاریسٹ اور انڈسٹریل سٹیٹ میں لیبر ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح کیا
8 ارب 97 کروڑ کے منصوبوں دو رویہ متی تل روڈ کی تعمیر، پناہ گاہ، 200 بیڈکا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے
ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پی پی پی موڈ پر 18ارب روپے سے ہوگی، جنوبی پنجاب کے لئے الگ سروس ٹربیونل اور ڈرگ کورٹس بنائی جائیں گی
جنوبی پنجاب کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا، گمراہ کن اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا گیا، صرف17 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا گیا
ہم نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس نہ صرف جنوبی پنجاب کیلئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا بلکہ اس کی رنگ فینسنگ بھی کی ہے
وزیر اعلی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے اور ملتان ڈویلپمنٹ پیکیج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
لاہور26اپریل:-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ آج کا دن ملتان کی تاریخ میں بے حد اہمیت کا حامل ہے- آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاہے اور عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے-جنوبی پنجاب کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں – ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی اور اس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی-بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا- جنوبی پنجاب کو ماضی میں نہ صرف پسماندہ رکھا گیا بلکہ گمراہ کن اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا گیا- ماضی میں جنوبی پنجاب پر ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا تناسب17 فیصد سے زائد نہیں تھا-ہم نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس نہ صرف جنوبی پنجاب کیلئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا بلکہ اس کی رنگ فینسنگ بھی کی ہے – وہ آج ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے اور ملتان ڈویلپمنٹ پیکیج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے- انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 27 ہزار سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا ہے جن میں 38 فیصد جنوبی پنجاب کے سکول شامل ہیں – تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں 1300 ارب روپے کے ادھورے منصوبے ملے جنہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہم مکمل کر رہے ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے بھر پور اعتماد سے نوازا-ملتان کی تعمیر و ترقی اور مسائل کا حل ترجیحات میں اولین ہے -ہم ملتان کیلئے 34 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج لا رہے ہیں۔پیکیج کے تحت 100 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے- ان منصوبوں میں روڈسیکٹر کے 47،فراہمی و نکاسی آب کے 23، تعلیم کے9،ہیلتھ کے 6اور دیگر محکموں کے پراجیکٹس شامل ہیں -بیشتر منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے،انشاء اللہ انہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملتان میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 78 کروڑ 72 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے – ملتان میں 3 ارب 31 کرڑ روپے کے 4 ترقیاتی منصوبوں ای خدمت مرکز، شیلٹر ہوم،میاواکی اربن فاریسٹ اور انڈسٹریل سٹیٹ میں لیبر ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح کیا گیا ہے-لیبر ہاؤسنگ کالونی میں 992 فلیٹس محنت کشوں کو دئیے جا رہے ہیں -ملتان میں 8 ارب 97 کروڑ کے 5 نئے ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے- ان میں دو رویہ متی تل روڈ کی تعمیر، پناہ گاہ، 200 بیڈکا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال شامل ہیں – ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پی پی پی موڈ پر 18ارب روپے کی لاگت سے ہوگی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنا ایک تاریخی اقدام ہے – جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پراجیکٹ 3 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکموں کی تعداد مزید بڑھائی جا رہی ہے-جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے – جنوبی پنجاب کے لئے الگ سروس ٹربیونل اور ڈرگ کورٹس بھی بنائی جائیں گی -ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں 2 ڈرگ کورٹس، سروس ٹریبونل، اینٹی لیکچوئل پراپرٹی کورٹس اور انوائرمنٹ ٹریبونل قائم کئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی316 سکولوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ان میں 269گرلز سکول بھی شامل ہیں -ان سکولوں کی اپ گریڈیشن پر 73 کروڑ 85 لاکھ روپے خرچ ہوں گے -نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے ملتان میں پنجاب روزگار سکیم کے تحت آسان شرائط 35 کروڑ روپے کے زائد قرضے دئیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا-انہوں نے کہا کہ زراعت کے فروغ، زرعی پیداوار میں اضافے اور کاشتکار بھائیوں کی معاونت کے لئے حکومت پنجاب کاشت کاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے زرعی Input پر براہ راست سبسڈی دے رہی ہے- صوبے بھر میں 10لاکھ کاشتکاروں کو سالانہ اربوں روپے سبسڈی ان کے اکاؤنٹ میں
(جاری)

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button