تھانہ صدر ٹوبہ۔ مویشی چور اورراہزن گینگ سرغنہ سمیت گرفتار لاکھوں روپے کے جانورگائے،بیل، بکرے بکریاں، نقدی اور نا جائز اسلحہ برآمد

تھانہ صدر ٹوبہ۔ مویشی چور اورراہزن گینگ سرغنہ سمیت گرفتار لاکھوں روپے کے جانورگائے،بیل، بکرے بکریاں، نقدی اور نا جائز اسلحہ برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مویشی چوری اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ مقبول سردار کی سربراہی میں انچارج سی ڈی یو انس رشید ایس آئی، ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ جیون خان ایس آئی،شاہد پرویز اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنے دن رات کی انتھک کوششوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ضلع بھر میں مویشی چوری اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں 1۔سرغنہ گینگ اعجاز ولد امین قوم کھوکھر سکنہ چک نمبر318گ ب2۔خضر ولد محمد سلطان قوم کھوکھر سکنہ چک نمبر328گ ب شامل ہیں جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے(2گائے،1بیل،4عدد بکرے بکریاں،موبائل فون، نقدی اور اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں) برآمدہوئے۔ملزمان نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے مقدمات بھی درج ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر198/21 تھانہ صدر ٹوبہ درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ صدر ٹوبہ کے مقدمات نمبر 37/21،107/21،168/21،184/21، 193/21، 194/21، میں راہزنی،مویشی چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button