پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیکنڈ پوزیشن خد یجہ ارشد دختر میاں ارشد جمیل نے حاصل کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) پنجاب پبلک سرو سز کمیشن نے لیکچرار جیو گرافی فی میل17سکیل کے لئے پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواران کی حتمی لسٹ جارکر دی ،جس میں پنجاب بھر میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہونہار طا لبات نے میدان مار لیا ، پنجاب بھر میں سیکنڈ پوزیشن خد یجہ ارشد دختر میاں ارشد جمیل نے حاصل کی ، یا درہے کہ یہ طالب علم دختر سابق یونین ناظم میاں ارشد جمیل اورڈاکٹر ساجد ستار ایم ایم بی بی ایس کی اہلیہ ہے،لیکچرار خدیجہ ارشد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب میر ے والدین کی دعائوں اور میر اساتزہ کرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرکے ہی انسان اپنی دین ودنیا بہتر کر سکتا ہے بلکہ اس کے بغیر کو بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہمیں چاہیے کہ ملکی ترقی کے لئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں یہ سب ممکن تعلیم سے ہی ہوگا،انکی کامیابی پر سیاسی ،سماجی شہری حلقوں مبارکباد دی اور نیک تمنا ئوں کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایسے انمول ہیروں کو مزید ترقیاں دے،اس کے علاوئہ ضلع بھر کی دیگر طالبات نے بھیپنجاب پبلک سرو س کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام روشن کیاان میں سارہ فاروق،کلثوم، بسمہ رمضان، شامل ہیں ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button