وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اشیائے خورد و نوش،اجناس کی قیمتوں کےکنٹرول بارے حقیقی ثمرات شہریوں تک پہچانے کے لئے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید متحرک ہیں اور وہ مسلسل منڈیوں کے دورے کر

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اشیائے خورد و نوش،اجناس کی قیمتوں کےکنٹرول بارے حقیقی ثمرات شہریوں تک پہچانے کے لئے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید متحرک ہیں اور وہ مسلسل منڈیوں کے دورے کر
رہے ہیں،علی الصبح انہوں نے مرکزی سبزی منڈی ٹوبہ کا دروہ کیا اور زرعی اجناس کی نیلامی کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زوہا شاکر اورمارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اربوں روپے کے اس رمضان پیکج سےعام آدمی کو بہت بڑا ریلیف میسر آیا ہے،ساتھ ہی مسلسل منڈیوں کی مانیٹرنگ سے پھلوں اور سبزیوں سمیت ہر اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ہم عوام کو حقیقی ثمرات سےمستفید کرانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اور میرے افسران تمام اشیاء کی کوالٹی اور ان کی قیمتوں کی چیکنگ کرتے رہیں گے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button