ضلع بھر کی مساجد امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر آج جمعتہ الوداع کے موقع پر ضلع بھر کی مساجد امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ھیں ۔ضلع بھر میں اے کیٹیگری اور بی کیٹیگری کی مساجد و امام بارگاہوں پر800سے زائد افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دے رھے ھیں ۔نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعد اندر جانے دیا جا رھا ھے ۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعما ل کیا گیا ھے ۔
جمعتہ الوداع کی ادائیگی کے لیے آنے والی گاڑیوں، مو ٹر سائیکل اور دیگر وہیکل کے لئے پارکنگ کا مناسب فاصلے پر انتظام کیا گیا ھے ۔ ڈی پی او ٹوبہ کی ہدایت پر ایس ایچ اوز اور سرکل افسران نے لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کر رھے ھیں اور ملازمین کو بریف کر رھے ھیں اسکے علاوہ مساجد کے قریبی علاقوں، گلیوں، بازاروں میں ڈالفن اسکواڈ اور ایلیٹ کمانڈوز کا گشت جاری ھے ۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ کا کہنا ھے کہ جمعتہ الوداع کے مواقع پر عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں اسکے علاوہ مساجد انتظامیہ کے تعاون سے کرونا ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رھا ہے۔ یوم القدس کے حوالے سے مساجد میں فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button