ٹوبہ: ڈی پی او رانا عمر فاروق نے پولیس ویلفئیرسروس اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

ڈی پی او ٹوبہ را نا عمر فاروق نے پولیس ویلفئیرسر وس اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی نے انکا استقبال کیا اور پھولوں کا گلد ستہ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ یہ سروس سٹیشن کافی عرصہ سے نامکمل تھا جس کو اللہ کے فضل و کرم سے آج مکمل کر دیاگیا ہے۔پولیس سروس اسٹیشن کو آ جکل کے جدید طریقہ کار کے مطابق بنایا گیا ہے جس میں موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں سمیت تمام قسم کی بڑی گاڑیوں کی سروس کرنا بھی ممکن ہو گی۔
ڈی پی او ٹوبہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کے لیے ٹوبہ پولیس کی جانب سے یہ خاص سہولت میسر کی گئی ہے جو کہ عید ین،چھٹی یا کسی بھی تہوار کے موقع پر انکو کہیں باہر سے سر وس کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی انکو یہاں شہر کے اندر ہی روزانہ کی بنیاد پر سروس کروانے کی سہولیا ت میسر ہو گی یہاں پر شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نئی مشین کا بھی اضا فہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پرانچارج پولیس ویلفئیرپٹرول پمپ غلام مصطفی ہیڈ کانسٹیبل،ایم ٹی او عامر فاروق اور پی آ ر او محمد عطااللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button