رجانہ پولیس کی بروقت کارروائی، بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ 3 ڈاکوہلاک، 3 فرارڈاکوؤں سے اسلحہ، چھینی گئی موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی برآمد

رجانہ پولیس کو 2/50بجیرات اطلاع موصول ہوئی کہ 6مسلح ڈاکوؤں نے بحد رقبہ337گ ب لنک روڈ کے قریب محمد الیاس ولد شیر محمد قوم جٹ سکنہ 338 گ ب سے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل CD/70نمبریTSH/6408برنگ سرخ، نقدی، موبائل فون، پرس وغیرہ چھین لئے ہیں۔
وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد اکرم مع نفری فوری موقع پر پہنچے اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کیا 338گ ب چوک کے قریب 3موٹر سائیکلوں پر سوار6ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سائیڈ پر پھینک دیے اور قریبی فصلوں کی آڑ لیتے ہوئے پولیس پر اندھا دھندفائرنگ شروع کر دی گئی۔ بذریعہ وائرلیس کنٹرول مزید نفری طلب کر کے ڈاکوؤں کو گھیرا ڈالا گیا اور با آواز بلند گرفتاری دینے کا کہا گیا لیکن ڈاکوؤں کی طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا پولیس کی جانب سے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت محتاط انداز میں جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تقریباً ایک ایکڑ کے فاصلے پر 3کس مسلح ڈاکو خون میں لت پت زخمی حالت میں پڑے ہوئے ملے جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جنہوں نے اپنے نام وپتے 1۔شہباز ولد سرور قوم اوڈھ سکنہ294گ ب2۔شفیق ولد برکت قوم اوڈھ سکنہ نزد بجلی گرڈ کمالیہ3۔لیاقت علی ولدغلام جعفر سکنہ سرائے سدھو ضلع خانیوال بتلائے اور فرار ہونے والے ساتھیوں کے نام شوکت علی،زاہد فضل اور ایک نامعلوم جو زاہد کا دوست تھا بتلائے زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ناجائز2بندوق12بور معہ کارتوس،1پسٹل30بور معہ گولیاں،دوران وارادت چھینا گیا موٹر سائیکلCD/70نمبریTSH/6408برنگ سرخ،موبائل فون، پرس جس میں مدعی الیاس کا اصل شناختی کارڈ اور نقدی برآمد ہوئے۔ جبکہ ڈاکوؤں کے زیر استعمال2موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر RHCرجانہ منتقل کیا گیاجو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کا ریکارڈ چیک کرنے پر ڈاکو انتہائی خطرناک اورضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف تھانوں پیر محل، اروتی،صدر کمالیہ، سٹی کمالیہ اور تھانہ رجانہ کے علاوہ ضلع خانیوال پولیس کو ڈکیتی،راہزنی،ہاؤس رابری، اور سرقہ بالجبر کے درجنوں مقدمات296/16، 43/19،42/19، 41/19، 32/19،9/19،26/19،29/19،25/19،32/19،330/18،29/19،239/19، 342/19، 13/21، 47/21،57/21،797/20،161/17،213/18،اور199/18 میں مطلوب تھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button