تھانہ سٹی ٹوبہ۔ چھوٹی بچی سے زیادتی اور اسکی ویڈیوبنانے والے جنسی درندے گرفتار

رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ چک نمبر324ج ب میں چھوٹی بچی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے جنسی درندے 1۔ناصر ولد یٰسین قوم پاولی 2۔تصور ولد نواز قوم علی خلیانہ سیال 3۔احمد علی ولد عبدالمجید قوم انصاری گرفتار۔
محمداقبال ولد حق نواز سکنہ چک نمبر 324ج ب نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ کے رو برو پیش ہو کر بتلایا کہ سائل کی بیٹی بعمر15سال, جلانے والی لکڑیاں قریبی جنگل سے لینے گئی کہ ملزمان1۔ ناصر 2۔تصور 3۔احمد علی نے میری بیٹی کے ساتھ زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادتی کی اوراسکی ویڈیو بھی بنا ئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے، ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
جس پر مقدمہ نمبر512/21بجرم376II/377B/292-Cت پ تھانہ سٹی ٹو بہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔اور بچی کا فوری میڈیکل کر وایا گیا۔
ڈی پی او ٹوبہ کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل مقبول سردار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ قیصر ندیم ایس آئی معہ محمد نا ظر ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button