ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی کمپلیکس میں منعقدہ ریونیو کچہری میں شرکت کی اور شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کیے

ٹوبہ ٹیک سنگھ01جولائی()حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے محکمہ مال میں سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کردیں-اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کے وژن کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر ریونیو عوامی خدمات کی ایک ہی چھت تلے فراہمی جاری ہے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر سرپرستی چاروں تحصیلوں میں مسلسل دسویں مہینے بھی ریونیو عوامی خدمت کچریوں کا انعقاد کیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی کمپلیکس میں منعقدہ ریونیو کچہری میں شرکت کی اور شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شہریوں کی طرف سے وراثت،حد براری،تقسیم سمیت دیگر امور سے متعلقہ درخواستیں دی گئیں جن کو موقع پر نمٹا دیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے ریونیو خدمت کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے عوام کا کچہریوں میں رش کام پر اعتماد کا اظہار ہے-انہوں نے بتایا کہ فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل آسان بنایا جارہا ہے افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں-ریونیو خدمت کچہری میں اے ڈی سی آر مدثر بخاری،اسسٹنٹ کمشنر ذوہا شاکر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے-

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button