جماعت اسلامی پیرمحل کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

جماعت اسلامی پیرمحل کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر محسن ستار نے قرآن کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنت پہ عمل پیرا رہتے ہوئے، ہمارا فرض عین ہے کہ اُس مالک حقیقی کی تابع فرمانی اطاعت فرمانبرداری صلہ رحمی کو اپنی زندگیوں میں شامل کر لیں تاکہ ہم اپنے مالک حقیقی کے بندے کہلوانے کے قابل ہو جائیں وہی مالک جس کے اک اشارے پہ باپ بیٹے کے گلے پہ چھڑی چلانے کیلئے سرتسلیم خم کرتے ہوئے عملی جامہ پہنانے میں ذرا سا بھی ملال دل میں نہیں لاتا کہ رب کو اُس اپنے بندے کی ادا اتنی پسند آتی ہے کہ آج ہزاروں سال بعد بھی وہ سنت زندہ و جاوید بنا دی گی تو ہم اُس مالک کی اطاعت میں سرتسلیم خم کریں گے تو کیسے ممکن ہے کے مالک اپنے بندے پہ اپنی رحمتوں برکتوں رفعتوں کا نزول نا کرے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی تحصیل پیرمحل رانا غلام عباس سٹی امیر حاجی محمد رمضان ،سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی طارق محمود فاروقی، چوہدری محمد سرور، کسان رہنما عصمت اللہ مارتھ، سیٹھ عارف علی ناظر،مہر غلام علی ڈب،صدر تنظیم اساتذہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ غلام مصطفی تبسم، رانا خلیل احمد، سید نجم الحسن شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی آخر میں مستحق افراد میں گوشت تقسیم کیا گیا اور شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button