ٹوبہ ٹیک سنگھ مارکیٹ کمیٹی عملہ کی غنڈہ گردی اور ہتک آمیز رویے کے خلاف آڑھتیوں کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آ صف حسین رانا سے) مارکیٹ کمیٹی عملہ کی غنڈی گردی اور ہتک آمیز رویے کے خلاف آڑھتیوں کا اجلاس۔۔ تفصیلات کے مطابق نیو سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتی مارکیٹ کمیٹی کے ہتک آمیز رویے کےخلاف پھٹ پڑھے۔ان کا کہنا تھا سب سے زیادہ بد اخلاق اور بد تمیز انسان سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساجد ہے جو کہ حال ہی میں سفارشی طور پر سیکرٹری مارکیٹ تعینات ہوا ہے جو کہ اشیاء فروخت ہونے سے پہلے نرخ جاری کر دیتا ہے جو کہ سرا سر زیادتی ہے دوکانداروں اور آڑھتیوں کو پرچوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔اگر مارکیٹ کمیٹی کے عملے نے اپنا رویہ درست نہ کیا اور یہ سلسلہ نہ روکا تو
آڑھتیوں نے کہا کہ جلد اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان کرینگے ۔آڑھتیوں اور کاروباری حضرات نے ڈی سی ٹوبہ اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button