پیر محل کے مرکزی امام بارگاہوں کا معائنہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (محمد آصف حسین رانا )صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پر ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ میٹنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر عمر جاوید،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر فاروق،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر اور اسسٹنٹ کمشنر پیر محل رانا غلام مرتضی کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل پیر محل کے مرکزی امام بارگاہوں کا معائنہ کیا انہوں نے منتظمین مجالس و جلوس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں علاقہ میں مثالی امن کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں.صوباء وزیر کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات اور سیکورٹی پلان کے بارے میں آگاہ کیا،اور مرکزی ماتمی روٹس،سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کا بھی معائنہ کروایا،صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام پرمنتظمین مجالس و جلوس دیگر اراکین ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں بلکہ علاقہ میں امن وامان کی فضا قائم رکھنا نہ صرف پولیس بلکہ ہرذمہ دار شہری کا اولین فریضہ ہے لہذا تمام مسالک ماضی کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے پرامن قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے ساتھ ملکر بھائی چارے و امن و امان کی فضا برقرار رکھیں گے،انہوں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میراابائی علاقہ ہے اس امن کے گہوارہ کو ہم سب ملکر برقرار رکھنے میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button