ضلعی انتظامیہ نے پر امن عاشورہ محرم کے لئے انتظامات تیز کردیئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ10اگست( محمد آصف حسین رانا )حکومت پنجاب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے پر امن عاشورہ محرم کے لئے انتظامات تیز کردیئے-اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید،ڈی پی او عمر فاروق نے پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا-اور مرکزی جلوس و امام بار گاہ کی سیکورٹی چیک کی-ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی نے روٹ کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات بارے ضروری ہدایات بھی دیں- اسسٹنٹ کمشنر ضحیٰ شاکر،ڈی ایس پی اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے روٹ سے عارضی اور پختہ رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے عاشورہ محرم کے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرلئے ہیں تمام علماء کے تعاون سے ضلع میں مثالی امن کی فضا برقرار رکھی جائیگی-ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ ضلع بھر میں موثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائیگی-انہوں نے بتایا کہ تمام ایس ایچ اوز کو شرپسندوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کی ہدایت کردی ہے-

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button