ملک بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی یوم آزادی ملی جوش اور جذبہ کیساتھ منایا گیا

ملک بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی یوم آزادی ملی جوش اور جذبہ کیساتھ منایا گیا-ضلع بھر میں سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا-
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل کونسل میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ، ایم پی اے سعید احمد سعیدی ،ڈی پی او رانا عمر فاروق،مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے پرچم کشائی کی-پرچم کشائی سے قبل پولیس دستے نے سلامی پیش کی،سائرن بجایا گیا،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی- ڈی سی ، ایم پی اے اور ڈی پی او نے پی ٹی آئی عہدیداران کے ہمراہ گرین پاکستان ڈے کی مناسبت پودے بھی لگائے -بعد ازاں تحصیل کونسل ہاں میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جشن آزادی سیمینار کا انعقاد کیا گیا- ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی ،ڈی پی او رانا عمر فاروق ،مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق بھی موجود تھے
اس موقع پر سکولوں کے طلبہ نے ملی نغموں تقاریر کے ذریعے وطن کی مٹی سے محبت کا جزبہ اجاگر کیا-ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ
پاکستان اللہ تعالیٰ کی کسی نعمت سے کم نہیں ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا-انہوں نے کہا کہ ملک اور اپنے ضلع کو صاف رکھنے کے لئے ہر شخص شجرکاری مہم میں حصہ لے محرم الحرام کے تقدس کے پیش نظر جشن آزادی کی تقریبات اس سال سادگی سے منعقد کی جارہی ہیں-رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے دن سب اس بات کا عہد کریں کہ ملک کی ترقی کے لئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے آج کے دن عہد کیا جائے قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کیا جائے گا-سمیینار کے اختتام پر ملک کی ترقی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعا مانگی گئی-دریں اثناء دیگر تحصیلوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی منعقد ہوئیں-جشن آزادی کی مناسبت سے سڑکوں کو پینا فلیکسز اور جھنڈوں سے سجایا گیا-تمام سرکاری عمارتوں اور اہم چوکوں چراغاں کیا گیا-

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button