8 محرم الحرام پروگرام /سکیورٹی انتظامات ٹوبہ پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں
8محرم الحرام: ضلع بھر میں کل48جلوس اور50 مجالس ہونگی جن میں 10 جلوس دن کے وقت اور38جلوس رات کے اوقات میں ہونگے اسی طرح 25مجالس دن کے اوقات میں اور25مجالس رات کے اوقات میں ہونگی۔01جلوسA کیٹیگری، 1جلوس Bکیٹیگری باقی تمام جلوس C کیٹیگری اور مجالس میں 5مجالس کیٹیگری B اور45 مجالس Cکیٹیگری کی ہیں۔
سرکل ٹوبہ میں 08 محرم الحرام کو06جلوس اور 11 مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ میں 1جلو س، تھانہ صدر ٹوبہ میں 01جلو س، تھانہ رجانہ میں 03جلوس اور تھانہ چٹیانہ میں 01جلوس اور تھا نہ سٹی ٹوبہ میں 04مجالس،تھانہ صدر ٹوبہ میں 02مجالس،تھانہ رجانہ میں 02اور تھانہ چٹیانہ میں 03 مجالس ہونگی۔
سرکل کمالیہ میں 08محرم الحرام کو29جلوس اور24 مجالس ہونگی۔جن میں علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 12جلو س،تھانہ صدر کمالیہ میں 08جلوس،تھانہ پیرمحل میں 06 اور اروتی میں 03 جلوس ہونگے۔مجالس میں سے09مجالس تھانہ سٹی کمالیہ میں ہونگی،03مجالس صدر کمالیہ میں،04مجالس پیرمحل میں اور 08مجالس اروتی میں ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 8محرم کا سب سے اہم جلوس جو کہ Aکیٹیگری کا ہے سید ظہور حسین شاہ سکنہ فاضل دیوان کے زیر انتظام برمکان سید ظہور حسین شاہ سے برآمد ہو کر جامع مسجد نم والی)دیو بند(سے گزرکر درگاہی شاہ چوک سے ہوتا ہوا مرکزی امام بار گاہ کمالیہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
سرکل گوجرہ میں 08 محرم الحرام کو13جلوس اور15 مجالس ہونگی۔جن میں 07جلو س تھانہ سٹی گوجر ہ،04جلوس صد ر گوجرہ،اور 02نواں لاہور میں ہونگے۔تھانہ سٹی گوجرہ میں 03مجالس،تھانہ صدر گوجرہ میں 09مجالس اور نواں لاہو ر میں 03مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں سب سے اہم جلوس جو کہBکیٹیگری کا ہے شاہد حسین کے زیر انتظام امام بار گاہ حیدریہ گوجرہ سے برآمد ہو کرملکاں والا چوک سے ہوتا ہوا واپس امام بار گاہ پہنچے گا۔
ضلع بھر میں 8محرم کے پروگرامز پر 1454 پولیس آفیسر و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلوس مجالس کے اردگرد ایریاز میں ایلیٹ فورس اور ڈالفن پولیس گشت کناں رہیں گی اسکے علاوہ970ولنٹئرز اور 202 PQR بھی ڈیوٹی پر مامورہونگے جلوس مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جلوس کے راستوں کی اردگرد کی گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا تمام جلوس ہائے پر ملازمان پولیس کی چھت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے شرکاء کی میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سرچ کی جائیگی۔
ڈی پی اوٹوبہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ارد گرد کے حالات پر کڑی نظر رکھیں جلوس کے راستوں کو کلئیر رکھا جائے اور اس بات کا یقین کر لیں کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ کے جلوس یا مجلس میں داخل نہ ہونے پائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button