ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام پر امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا)حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام پر امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں-ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے میونسپل کمیٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی چیک-انہوں نے اس موقع پر ممبران امن کمیٹی،انجمن تاجران اور میڈیا نمائندگان سے امن و عامہ برقرار رکھنے کے لئے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی -اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری. اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحیٰ شاکر.صدر بار ایسوسی ایشن حاجی اختر رسول ایڈووکیٹ.چیف آفیسر بلدیہ توصیف الرحمن. ایس این اے ناصر محمود. عبدالباسط ایڈووکیٹ.حاجی عامرحنیف، حافظ شمس الزمان قادری، مولانا برق التوحیدی،صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی،مولانا سعداللہ لدھیانوی،مفتی عبدالمعید اسعد،میاں عاطف سعید،رانا خالد محمود،طاہر کاظمی،مولانا شیخین توحیدی ،حافظ حفیظ الرحمان،عارف جانباز قاضی بھی موجود تھے-بعدازاں انہوں نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور امام بارگاہ حیدریہ گوجرہ سے نکالے گئے ماتمی جلوس کی سیکورٹی. روٹس ویگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات اور مجالس کی سخت سیکورٹی میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے بدامنی اور منافرت پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹس،سول ڈیفنس.محکمہ صحت،ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے 24 گھنٹے الرٹ ہیں-ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ پولیس محرم الحرام پر مذہبی اشتعال اور نفرت پھیلانے والوں کو بھرپور جواب دیگی عزاداروں اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا.مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ٹرسٹ کے منتظمین اظہر شاہ. رانا نعیم نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ٹوبہ کا بہترین انتظامات کروانے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن پسند معاشرہ کا حصہ ہیں شہر میں امن اومان کو بحال رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ کطرح کھڑے رہیں گے…

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button