10محرم الحرام پروگرام /سکیورٹی انتظامات ٹوبہ پولیس

10محرم: ضلع بھر میں کل78جلوس اور13 مجالس ہونگی۔ 4جلوس Aکیٹیگری،3جلوس Bکیٹیگری اور71جلوسC کیٹیگری کے ہونگے اور مجالس میں 2مجالسAکیٹیگری اور11 مجالس Cکیٹیگری کی ہیں A کیٹیگری مجالس علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ کی ہیں

سرکل ٹوبہ میں 10محرم الحرام کو15جلوس اور 02 مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ میں 05جلو س،تھانہ صدر ٹوبہ میں 03جلو س، تھانہ رجانہ میں 05جلوس اور تھانہ چٹیانہ میں 02جلوس اورمجالس میں سے تھانہ رجانہ میں 01اور تھانہ چٹیانہ میں 01 مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں 10محرم کا سب سے اہم جلوس مرکزی امام بار گاہ ٹوبہ سے برآمد ہوکرعبداللہ چوک،جھنگ روڈ،صدربازار،گڈی فروش چوک،حیدری چوک،ڈاکخانہ رو ڈ،یس مارٹ،عبداللہ چو ک سے ہوتا ہوا حیدری چوک سے واپس مرکزی امام بارگاہ ٹوبہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
سرکل کمالیہ میں 10محرم الحرام کو44جلوس اور09 مجالس ہونگی۔جن میں علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 12جلو س،تھانہ صدر کمالیہ میں 09جلوس،تھانہ پیرمحل میں 12 اور تھانہ اروتی میں 11 جلوس ہونگے۔مجالس میں سے05مجالس تھانہ سٹی کمالیہ میں ہونگی،02مجالس صدر کمالیہ میں،02مجالس پیرمحل میں ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 10محرم کا سب سے اہم جلوس جو کہ Aکیٹیگری کا ہے مرکزی امام بارگاہ کمالیہ سے برآمد ہو کرنذر چوک کمالیہ،صدر بازار،دہلی چوک،پاکستان چوک سے ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا کربلا معلی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
علاقہ تھانہ پیر محل کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرِ ابی طالب سے برآمد ہو کر مختلف گلیوں و بازاروں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ قصرِابی طالب میں اختتام پذیر ہوگا۔
سرکل گوجرہ میں 10محرم الحرام کو19جلوس اور02 مجالس ہونگی۔جن میں 03جلو س تھانہ سٹی گوجر ہ،12جلوس صد ر گوجرہ،اور 04نواں لاہور میں ہونگے۔ نواں لاہو ر میں 01مجلس ہوگی 01 صدر گوجر ہ میں ہوگی۔علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں سب سے اہم جلوس مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہو کرقائد اعظم روڑ،صدر بازار سے ہوتا ہوا امام بار گاہ حیدریہ اختتام پذیر ہوگا۔
ضلع بھر میں 10محرم کے پروگرامز پر 1463 پولیس آفیسر و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلوس مجالس کے اردگرد ایریاز میں ایلیٹ فورس اور ڈالفن پولیس گشت کناں رھیں گی اسکے علاوہ1305ولنٹئرز اور194 PQR بھی ڈیوٹی پر مامورہونگے جلوس مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جلوس کے راستوں کی اردگرد کی گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا تمام جلوس ہائے پر ملازمان پولیس کی چھت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے شرکاء کی میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سرچ کی جائیگی۔
ڈی پی اوٹوبہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و ملازمان پولیس الرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دیں ارد گرد کے حالات پر کڑی نظر رکھیں جلوس کے راستوں کو کلئیر رکھا جائے اور اس بات کا یقین کر لیں کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ کے جلوس یا مجلس میں داخل نہ ہونے پائے۔کسی بھی مشکوک فرد یا واقعہ کی اطلاع فوری طور پرافسرانِ بالا اور کنٹرول روم کو دی جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button