ٹوبہ ٹیک سنگھ : فلاح و بہبود کے لئے ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ : (محمد آصف حسین رانا)ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید مدثر احمد بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس میں شادی گرانٹ162، ماہانہ امداد11،تدفین124، سکالر شپس کے 525کیسز کی منظوری دیدی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمے بہبود فنڈ سے متعلقہ تمام درخواستیں مکمل کرکے ڈی سی دفتر بھجوائیں حکومت پنجاب کی طرف سے درخواستوں کو جلد از جلد نمٹا کر ادائیگیاں کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مالی امداد کا کیس بورڈ میں لانے سے قبل اس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے فرضی اور بوگس کیسز پر متعلقہ ہیڈ کیخلاف کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ بہبود فنڈ کی امداد اصل حقدار تک ہر صورت پہنچنی چاہئے، اے ڈی سی آر نے درخواستوں کی سماعت کرکے منظور ہونے والے کیسز میں ادائیگیاں جلد از جلد کرنے کا حکم دیدیا ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button