عوام کو کھانے پینے کی سستی و معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو کھانے پینے کی سستی و معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی زیر نگرانی گراں فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی بدولت اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں معمول پر آ گئی ہیں،تاہم مصنوعی مہنگائی کے بحران کو ختم کر کے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ضروری ہے کہ تاجر برادری عوامی خدمت کو اپنا شعاربنائیں اور ناجائر منافع خوری و ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں، انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اےڈی سی آر مدثر احمد بخاری. اسسٹنٹ کمشنرز. ڈسٹر کٹ آفیسر انڈسٹریز میاں محمد عرفان بھی موجود تھے ،ڈی سی عمر جاوید نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی خود ساختہ مہنگائی،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے انسداد کا پختہ عزم رکھتے ہیں ، اس لئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا ئیں…

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button