لاہور میں کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند نہ کرنے کا حکم

لاہور : ہائیکورٹ نے شہر میں کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند کرنے سے روک دیا۔ہائیکورٹ میں لوکل میچز کے دوران ٹریفک بلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ہوم سیکرٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند کرنے سے روک دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوچکا ہے، اسموگ کی وجہ سے فضا آلودہ ہے۔ ہوم سیکرٹری نے جواب جمع کرایا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان دیا جائے گا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button