سابق گورنر بلوچستان و سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ :سابق گورنر بلوچستان و سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد پر سابق ڈسٹرکٹ صدر ٹوبہ بار عامر ندیم سدھو، کسان اتحاد کونسل کے مرکزی چئیرمین عمران ندیم سدھو، تحریک احیاء صوفی ازم انٹرنیشنل کے چئیرمین پیر ڈاکٹر محمد سلیم غازی نوجوان سماجی کارکن قمروش سدھو کی طرف سے رجانہ انٹر چینج پر پھولوں کے ہار پہنا کر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ سابق گورنر بلوچستان نے سر زمین ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے سماجی سیاسی، مذہبی اور وکلاء برادری سے بھی ملاقات کی جس میں ملک پاکستان کی موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال پر باہمی گفتوشنید کی گئی۔سابق گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وکلاء سے بھی خصوصی ملاقات کی وکلاء وفد کی نمائندگی سابق ڈسٹرکٹ بار صدر چوہدری عامر ندیم سدھو کر رہے تھے۔ وکلاء وفد سے ملاقات میں مطیع اللہ آغا نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دوراہے پر کھڑا ہے غریب عوام غربت و بے روزگاری کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں اور موجودہ حکومت عوام الناس کو غربت کے منحوس چکر سے نکالنے سے قاصر ہے۔ اس سلسلہ میں ہمیشہ کی طرح وکلاء برادری کو ملکی سالمیت و خوشحالی کے لیے اپنا اہم فعال اور کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مطیع اللہ آغا نے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف سماجی و سیاسی اور مذہبی شخصیات سے ان کے ڈیرے پر ملاقات کی۔ یاد رہے کہ سابق گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی مطیع اللہ آغا نے ڈیرہ شیخ فیاض کا بھی دورہ کیا اور ڈیرہ پر موجود شہر بھرکی اہم شخصیات سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی و مذہبی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اور مطیع اللہ آغا سدھو برادران کی اقامت گاہ پر بھی گئے اور ان سے کتابوں کا تحفہ بھی وصول کیا یاد رہے کہ اس موقع پر کسان اتحاد کونسل کے مرکزی چئیرمین عمران ندیم سدھو کے فرزند ارجمند قمروش سدھو جو اس وقت لاء کے طالب علم ہیں بھی موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button