ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م عظیم الشان مرکزی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ : (محمد آصف حسین رانا سے)تحصیل کونسل کے جناح ہال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م عظیم الشان مرکزی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے وچیئرمین قائمہ کمیٹی ریاض فتیانہ ،صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض،.پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعید ی، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید،اے ڈی سی آر مدثر احمد بخاری،ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر، اسسٹنٹ کمشنر ضحیٰ شاکر،ڈی ایس پی بہار حسین بھٹی، چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد،چیئر مین اوورسیز پاکستان میاں نوید عالم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حق نواز،سی ای او ہیلتھ کاشف باجوہ، ڈی ای او سیکنڈری طاہر محمود،صدر انجمن تاجران عامر حنیف، صدر انجمن بہبود مریضاں میاں عبدالستار،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس،محکمہ انفارمیشن سمیت دیگر محکموں کے افسران و ملازمین،مقامی علماءکرام، سیاسی و سماجی شخصیات،سول سوسائٹی دیگر نے شرکت کی۔سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہو ا ۔ثناءخوان مصطفیﷺ نے انتہائی خوبصورت انداز میں آپﷺ سے عقیدت کا اظہار کیا۔سیمینار میں علماءاکرام نے آپﷺ کی حیات مبارک میں تفصیلی روشنی ڈالی .

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button