ٹوبہ ٹیک سنگھ :ضلع بھر میں جشن میلاد مصطفے ۖ پر امن اور جوش و خروش سے منایا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ : (محمد آصف حسین رانا سے )دنیا بھر کی طرح جشن یوم ولاد ت مصطفےۖکے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہرمساجد،گلی،محلہ اور ہر گاوں سے ریلیاں اور جلوس نکالے۔

ہر جلوس اور ریلیاںٹوبہ ٹیک سنگھ کے مین بازار میںجہاں مرکزی میلاد مصطفی ۖکا انعقاد کیاتھا وہاں اکھٹی ہوئیں ۔میلاد مصطفے ۖ میں پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعید ی، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید،چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد،صدر انجمن تاجران عامر حنیف،مقامی علماکرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ثناخوان مصطفیۖ نے انتہائی خوبصورت انداز میں آپۖ سے عقیدت کا اظہار کیا۔علمااکرام نے آپۖ کی حیات مبارک میں تفصیلی روشنی ڈالی .اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعید ی نے کہا کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل ہونا ناممکن ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پوری دنیا کے لیے رحمت کا باعث ہے۔ مسلمان دنیا کے جس حصے میں بھی ہوں جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کا کہنا تھاکہ زندگی گزارنے کے لئے حضور اکرمۖکی حیات طیبہ کے سنہری اصولوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر بات کی جائے سیکیورٹی کے حوالے سے تو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکیورٹی اداروں نے بہترین سیکیورٹی کے انتظام کیے گیجن میںخصوصن پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس ، ریسکیو 1122،سیکیورٹی ادارے ، سول ڈیفنس ،میڈیا،ضلعی امن کمیٹی اور علماء اکرام نے بہترین اقدامات کئے۔اگر بات کی جائے امن کے حوالے سے ضلع بھر میں میلاد مصطفے ۖ پر امن اور جوش و خروش سے منایا گیا۔امن کوبرقرار رکھنے کی نیت سے مرکزی امام بارگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حسینی ٹرسٹ کی طرف سے مرکزی جلوس کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری و نجی عمارتوںکے ساتھ تمام عاشق رسول نے اپنے گلی محلوںکو سجانے میں کوئی کسسر نہیں چھوڑی۔ہر طرف پرچم اور جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ لائٹنگ کر کے سچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button