دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ ا اور آپﷺ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے )دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ ا اور آپﷺ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔انسانیت کی خدمت دین کااہم جز ہے۔ہمیں نیکی کے کاموں میں بڑھ جڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسنیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے اولڈ ایج ہوم کے وزٹ پرکیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کی طرف اولڈ ایج ہوم میقم بزرگ افراد کے لئے کمبل ، گرم کپڑے ودیگر تحائف تقسیم کیے۔پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسنیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے وزٹ کے دوران بزرگوں کے کھانے اور رہائش کے انتظامات چیک کیے اور اولڈ ایج ہوم میںمیقم بزرگوں کے ساتھ گھل مل گئے ان کے ساتھ وقت گزارااور ان سے حکومتی ملنے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وبیت المال رائے عبد الشکور مارتھ،انچارج اولڈ ایج ہوم عبدالمطلب ،زعیم اشرف،سٹی صدر پی ٹی آئی میاں محمد اکرم ،چیئرمین انجمن بہبودی مریضاں عبدالستار بھی موجود تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button