تحصیل آفس میں رجسٹری برانچ کا اچانک دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تحصیل آفس میں رجسٹری برانچ کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے رجسٹری برانچ میں فردملکیت کے حصول اور انتقالات کروانے کے عمل کا جائزہ لیااور اراضی سنٹر میں انتقال اراضی ، فرد ملکیت و دیگر معاملات کے سلسلہ میں آنے والے سائلین سے سہولیات بارے دریافت کیااور مختلف کاونٹر ز پر جا کر دفتری ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں جبکہ ٹائم ٹیبل کی پابندی ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اورسائلین کےلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button