گوجرہ۔بیٹے پر تشدد کر کے قتل کر نے والا ظالم باپ گرفتار

تھانہ صدر گوجرہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چکنمبر97ج ب میں اکمل نامی لڑکے کا قتل ہو گیا ہے اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے حالات و واقعات سے معلوم ہوا کہ اکمل علی ولد شبیر بعمر 12/13سال کو اس کے حقیقی والد شبیرنے معمولی سی بات پر طیش میں آ کر ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا ہے اور فرار ہو گیا ہے۔

ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر مقدمہ نمبر988/21 بجرم 302ت پ تھانہ صدر گوجرہ میں درج رجسٹر ہوا۔

ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ و ملازمان پولیس پر مشتمل سپیشل ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت اور کوششوں کے ساتھ مقتول اکمل علی کے والد شبیر ولد اسلم قوم فقیر سکنہ 97ج ب کو گرفتار کر لیا جس نے دوران انٹیروگیشن اپنے بیٹے کو ڈنڈوں سے تشدد کر کے قتل کرنا تسلیم کیا ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ میرا بیٹا اکمل اپنے داد کے ساتھ پینسرہ میں رہنا چاہتاتھا۔وقوعہ والے دن دادا کے پاس جانے کی ضد کرنے لگا جس پر مجھے طیش آ گیا۔ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button