ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام دن کی مناسبت سے ای لائبریری میں سیمینار کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا )ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام دن کی مناسبت سے ای لائبریری میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید تھے۔ اس موقع پر محکمہ صحت،تعلیم ،سوشل ویلفیئر ،انفارمیشن ،علماءسمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ پولیو ڈے پر اس بات کا عہد کیا جائے کہ موذی وائرس کے خاتمہ تک سب چین سے نہیں بیٹھیں گے- حکومت ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اب یہ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ ان کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ پولیو ورکرز جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر قوم کے بچوں کو صحت مند بنانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پولیو ورکرز کو جن چینلجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے کام کو جاری رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ان پولیو ورکرز کو یاد کرنا ضروری ہے جنہیں دوران ڈیوٹی شہید کیا گیا ہے ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن عہد تجدید کا دن ہے ،آج اس دن منانے کا مقصد لوگوں کو پولیو وائرس کے نقصانات سے آگاہی دینا ہے اور یہ عہد کرنا ہے کہ مزید بہتر طریقے سے کام کو وسعت دیں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب 24 اکتوبر کو ورلڈ پولیو ڈے کی بجائے پولیو فری ڈے کے طور منایا جایا کرے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران ،پولیو ورکرز پولیو کے خاتمے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ میں اور میری پوری ٹیم پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کو وجہ سے ضلع میں کوئی کیس نہیں ہوا۔انہوں نے ہیلتھ افسران کو ہدایت دی کہ ابھی سے پولیو مہم کی تیاریا ں شروع کریں ،مائیکروپلان کو حتمی شکل دیں تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کرسکے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ´۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے بہترین کارکردگی سرانجام دینے پولیو ورکرز اور افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم بھی کئے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button