ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وفاقی حکومت بنیادی سہولیات فراہمی کے تمام منصوبوں کو نومبر تک حتمی شکل دے گی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر صاحب سے ملاقات میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی حکومت این۔اے 112 میں بجلی اور گیس کے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء کو جلد از جلد ممکن بنائے گی۔
معاون خصوصی عامر ڈوگر صاحب آئندہ ماہ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کریں گے۔ وفاقی حکومت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بنیادی سہولیات فراہمی کے تمام منصوبوں کو نومبر تک حتمی شکل دے گی۔ ملاقات میں احساس پروگرام اور کامیاب جوان پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی۔ معاون خصوصی نے چوہدری محمد اشفاق کی پارٹی خدمات کو سراہا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button