فیصل آباد : گورنمنٹ آف پنجاب حکومت کی طرف سے PMIUکے تحت بیسٹ آف ممبر سکول کونسل گولڈ میڈل کی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد میں گورنمنٹ ایم سی ہائیر سکینڈری سکول غلام محمد آباد میں گورنمنٹ آف پنجاب حکومت کی طرف سے PMIUکے تحت سکول کونسل کے ممبر ملک محمد نصیر سماجی کارکن کو بیسٹ آف ممبر سکول کونسل گولڈ میڈل دیے جانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بیسٹ آف گولڈ میڈل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب محمد طاہر صدیقی نے دیا۔اس موقع پراساتذہ کے علاوہ سکول کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔گورنمنٹ ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول غلام محمد آباد کے پرنسپل جناب محمد ظہور جوہر انصاری نے سکول کے بچوں اور اساتذہ سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ سکول کونسل کے ممبر ملک محمد نصیر سکول کی تعمروترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔آخر میں ملک محمد نصیر نے ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر جناب محمد طاہر صدیقی سکول کے پرنسپل ۔ اساتذہ اور کونسل کے ممبران کا شکریہ ادا کیا

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button