سٹی ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اپ گریڈ کیا جائے. عامر ندیم سدھو ایڈووکیٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ق و سابق صدر ڈسڑکٹ بار چوہدری عامر ندیم سدھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سٹی ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اپ گریڈ کیا جائے،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضلع بھر کے مریضوں کا رش رہتا ہے،سٹی ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ نہ ہے ،سٹی ہسپتال کے پاس کافی جگہ موجود ہے،اور بلڈنگ بھی تعمیر ہو چکی ہے،جس میں ایمرجنسی وارڈ کی سہولت میسر آ سکتی ہے،جس سے شہری و گردونواح کے قریبی دیہاتوں کی عوام بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،جس سے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی رش کم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ سٹی ہسپتال اس سے قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہلواتا تھا،جب ضلع بنا تو شہر سے باہر رجانہ روڑ پر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنا دیا،جبکہ تحصیل ہسپتال میں ہیلتھ دفاتر بنا دیئے،مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں میرے قائد اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے شہریوں کے پر زور مطالبہ پر سٹی ہسپتال بنایا،اس وقت سے شہر و گردونواح کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button