صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت ضلعی شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا )صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت ضلعی شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد،ڈی ایف او شمائلہ بانو ،ایکسین ہائی وے زاہد اشرف سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شوگر سیس کے فنڈ اور کرشنگ سیزن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شوگر ملز کرشنگ سیزن کو مقررہ وقت پر آغاز کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں تمام شوگر ملز کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو منڈی تک آسانی سے رسائی کے لئے کسان تنظیموںسے مشاورت سے شوگر سیس کے فنڈ استعمال کیے جائیں گے۔شوگر ملز میں گنے کی فراہمی میں استعمال سٹرکوں کی مرمت اور تعمیر جلد مکمل کی جا ئیں تاکہ کسانوں کو مل تک گنے کی فراہمی میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں شوگر سیس فنڈیکساں بنیاد پر دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں۔یکساں بنیاد پر شوگر سیس کی مد میں ہر رکن اسمبلی کو 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈ دئیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بحیثیت کل ترقی سے عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،اب ہر رکن اسمبلی اپنی ترقیاتی سکیمیں انتظامیہ کو دے گا جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔اس موقع پر تمام منصوبوں پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی گئی۔بعدازاں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی اور ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے نئے رتعمیر شدہ شورکوٹ روڈ اور کھیکھا روڈ کا دورہ کیا اور سڑک کی تعمیراتی کوالٹی ومعیارکو چیک کیا اور ٹریفک کی روانی کے سلسلہ میں شہر کے بائی پاس کا معائنہ کیا ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button