80سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والاجنسی درندہ گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ : علاقہ تھانہ صدر کمالیہ کے موضع کھو کھر اں کی رہائشی 80سالہ ضیعف العمر خاتون سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ گرفتار۔ بشیراں بی بی بیوہ لال نے ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ کو درخواست دی کہ سائلہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ایک شخص گھر میں زبردستی داخل ہوگیا اور سائلہ کے گلے میں رسی ڈال کر گلا دبایا اور سائلہ کے ساتھ زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادتی کی ہے۔
جس پر فوری طور پرمقدمہ نمبر598/21بجرم376ت پ تھانہ صدر کمالیہ میں درج کیا گیا۔
ڈی ایس پی کما لیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم مجاہد ولد ارشاد قوم کھو کھر سکنہ راوی کھو کھر کمالیہ کو گرفتار کر لیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ڈی پی او ٹوبہ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button