قادر خان مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر قادر خان مندوخیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے احاطے میں پابندی 19 نومبر کے اجلاس کے لیے ہوگی۔

سپیکر اسد قیصر نے یہ کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے تحت ان کو تفویض اختیارات کے تحت کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کی جانب سے قادر خان مندوخیل کو خط جاری کردیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button