اسسٹنٹ کمشنرضحی شاکر نے سرفراز ٹاﺅن،گوشالہ اور عوامی بستی کا دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا)ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرضحی شاکر نے سرفراز ٹاﺅن،گوشالہ اور عوامی بستی کا دورہ کیا جہاں انہوںنے 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ روبیلا کیچ اپ کمپین کے د وران حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسین کے حوالہ سے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرضحی شاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ جات لگانے کی اہم مہم کے اہداف کے حصول کیلئے سرگرم رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ مائیکروپلان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد یقینی بنائیں اور اگر کسی جگہ کوئی انتظامی مسئلہ درپیش ہو تو فوری نوٹس میں لایا جائے تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو موذی مرض سے بچانے کے لئے خسرہ روبیلاسے بچاﺅ کے ٹیکے ضرور لگوائیں اس سلسلے میں ٹیموں سے تعاون کریں۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے میونسپل کمیٹی میںقائم احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سہولیات بارے جائزہ لیا اور خواتین سے ان کے مسائل دریافت کیے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button